تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کل سے اوول ٹیسٹ کا آغاز، پاکستانی اسکواڈ میں 4تبدیلیوں کا امکان

جنگ نیوز -
اوول لندن . . . . . . . .پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چارٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل سے اوول میں شروع ہورہا ہے، انگلینڈکو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔اوول میں ہونیوالے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر امین کی جگہ سابق کپتان محمدیوسف ٹیم کا حصہ ہوں گے، انجرڈ وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدرکی جگہ کامران اکمل جبکہ ان فٹ فاسٹ بولرعمرگل کی جگہ وہاب ریاض یا تنویراحمدکوموقع دیاجائیگا۔جبکہ شعیب ملک کی جگہ یاسرحمید کی شمولیت کاامکان بھی ظاہرکیاگیاہے۔دوسری جانب انگلش ٹیم نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.