5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلابی ریلے کا خدشہ:جھل مگسی کو خالی کرنے کی ہدایت،فلڈ وارننگ جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . . . . . بلوچستان کے علاقے ضلع جھل مگسی میں سیلابی ریلہ آنے کا خدشہ، کوٹ مگسی، باریچہ، چوکی اور نواحی علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنرجھل مگسی شوکت علی مرغزانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اوستہ محمد سے ریلا تیزی سے ضلع جھل مگسی کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی زد میں کوٹ مگسی، باریچہ، چوکی اورنواحی علاقوں کے آنے کا حدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلہ کے پیش نظرمکینوں کو متعلقہ علاقے خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی، ڈی سی جھل مگسی نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے جھل مگسی ٹاون اورگنداواہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔اس لئے کوٹ مگسی اورمتعلقہ علاقوں کے لوگوں کیلئے جھل مگسی اور گنداواہ میں ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ دیگر سرکاری عمارات بھی خالی کرائی جارہی ہیں۔