5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوہستان : تمام رابطہ سڑکیں بند ، خوارک کی شدید قلت ،ہیلی سروس بحال
جنگ نیوز -
سوات . . . . . . . . ضلع کوہستان میں تمام رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے خوارک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ادھرسوات میں موسم صاف ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر سروس بحال کردی گئی ہے ۔سیلاب سے تباہ ہونیو الے ضلع کوہستان کی دور افتادہ وادیوں میں آج اکیسویں روز بھی ہزاروں افراد سرکاری امداد کے منتظر ہیں۔شاہراہ قراقرم اور دیگر رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے داسو اور پٹن کے علاوہ تمام علاقوں میں خوارک کی شدید قلت ہے۔وادی کندیا میں دو روز قبل بھوک سے پانچ بچے جاں بحق ہوئے تھے ۔ اس علاقے میں کئی ہزارافراد بھوک اور پیاس سے نڈھال ہو چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ مدین ،بحرین اور کالام میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خوراک اور دوائیں پہنچائی جا رہی ہیں دریائے سوات میں پانی کی سطح میں کمی آنے کے بعد کشتی سروس جاری ہے ۔شمالی وزیرستان میں میران شاہ رزمک روڈ پر گذشتہ روزگیسٹرو سے آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔