تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تیسری دنیا میں کینسر کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے

جنگ نیوز -
لندن . . . . . . . . فارن ڈیسک…تیسری دنیا میں کینسر کی پھیلاوٴ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ان ممالک میں ایڈز ،ٹی بی اور ملیریا سے اتنی ہلاکتیں نہیں ہوتیں جتنی کینسر سے ہو تی ہیں۔ دنیا بھر میں نصف سے زیادہ کینسر کے کیسز انہیں ممالک میں سامنے آرہے ہیں اور2008میں دو تہائی اموات اسی وجہ سے وقوع پذیرہوئیں ۔ کینسر کیلئے دنیا بھر کے وسائل میں سے 5فیصد وسائل ان ممالک پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ان ممالک میں کینسر سے متاثر ہونے والے 75فی صد مریض ہلاک ہو جاتے ہیں،جب کہ اموات کی یہ شرح ترقی یافتہ ممالک میں 46فی صد ہے۔دنیا کی 85فی صد کینسر کی اموات ترقی پزیر ممالک میں ہوتی ہیں اور ان میں خواتین سرفہرست ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.