تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستانی اسٹاک مارکیٹس سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہیں، امریکی انوسٹر فنڈ

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . . .امریکا کے بڑے انوسٹرز فنڈ ٹیمپل ٹن کے چیف ایگزیکٹو مارک موبیس نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹس کو موجودہ حالات میں بھی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش قرار دیا ہے ۔امریکی ٹی وی بلومبرگ کو ایک انٹرویو میں مارک موبیس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ خراب حالات میں بھی وہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹس کو اپنی ویلیوایشن کے لحاظ سے سرمایہ کارں کیلئے پرکشش دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے فنڈز نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں پرکشش قیمتوں پر آنیوالے کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری جاری رکھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں خراب حالات کے باوجود نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ یہی وجہ ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے پیر کو انڈیکس میں ڈھائی سوسے زائد پوائنٹس کی کمی کے باوجود48 لاکھ ڈالر کی مجموعی خریداری کی گئی۔ ٹیمپل ٹن نے اپنی سرمایہ کاری کا زیادہ حصہ اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کی خریداری میں کر رکھا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.