5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت سے درآمد شدہ آلو آج لاہور کی سبزی منڈی میں نیلام کیا جائیگا
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . بھارت سے درآمد کیے جانیوالا آلو آج لاہور کی سبزی منڈی میں نیلام کیا جائیگا جس سے ملک میں آلو کی قیمتوں میں استحکام آئیگا۔فلاحی انجمن سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہجہان نے جیونیوز کو بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث فصل متاثر ہونے سے آلو کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا اور لاہور کی سبزی منڈی میں اس کی100 کلو بوری کی قیمت4500 روپے کی سطح تک جاپہنچی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک واہگہ بارڈر کے ذریعے50 کلو گرام والی تقریباً40 ہزار بوریا درآمد کی جاچکی ہیں جن کی آج بولی لگنے کے بعد ملک میں ترسیل شروع ہوجائیگی اس طرح آلو کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آلو کی ہول سیل قیمت5سے6 بھارتی روپے فی کلو ہے۔