5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بدترین سیلاب کی وجہ سے تقریباً 25 سے 30 فیصد کپاس کی فصل متاثر
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . . ملک میں آنیوالے بدترین سیلاب کی وجہ سے تقریباً 25 سے 30 فیصد کپاس کی فصل متاثر ہوئی اس لئے رواں سال40لاکھ بیلز کپاس درآمد کرنے کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک محمد اکرم کا کہنا تھا کہ رواں سال حکومت نے کپاس کی فصل کا ہدف1کروڑ40لاکھ بیلز مقرر کیا تھا، لیکن سیلاب کے باعث اب یہ حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے رواں سال ہمیں پڑوسی ملک چین یا بھارت سے کپاس درآمد کرنی پڑیگی۔ دوسری طرف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین شہزاد احمد نے بتایا کہ یارن پر ڈیوٹی کے باعث کپاس درآمد نہیں کر پائے تھے جس کی وجہ سے اس وقت70سے80 ٹیکسٹائل ملز بند پڑی ہیں۔ شہزاد احمد نے مزید بتایا کہ ضروریات پورا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کپاس درآمد کرنے پڑے گی۔