تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بغداد: فوجی مرکز پر خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد59ہوگئی

جنگ نیوز -
بغداد . . . . . . عراقی شہر بغداد میں فوجی بھرتی مرکز کے باہر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔ہلاک ہونیوالوں میں دو نیٹو فوجی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور پیدل آیا تھا۔عراق کی وزارت دفاع کے حکام کے مطابق بغداد میں فوجی بھرتی کے مرکزکے باہر خود کش حملے کے نتیجے میں 43 افراد موقع پر ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ بغداد کے باب المہتھام میں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجکر تیس منٹ پر ہواتھا۔عراقی وزرات داخلہ کے ذرائع مطابق حملے میں زیادہ تر ہلاک ہونے والے فوجی اور فوج میں بھرتی ہونے والے افراد تھے۔یہ حملہ اس وقت آیا جب امریکی فوج نے افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.