تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ودیا بالن اب آئٹم گرل کی حیثیت سے بھی جلوہ گر ہونگی

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . . . اداکارہ ودیا بالن جوایک سنجیدہ فلم پری نیتا کے بعد بالی ووڈ فلم نگری کی بھول بھلیوں میں کھو گئی ہیں لیکن فلم بھول بھلیّاں کے بعد پا اور عشقیہ جیسی کامیاب فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے ایک بار پھر صف اول کی ہیروئنوں میں شمار کی جانے لگی ہیں۔گذشتہ سال کی بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز حاصل کرنے والی ودیا اب ایک آئٹم گرل کی حیثیت سے بھی جلوہ گر ہونگی۔ہدایتکار سنتوش سوان کی فلمUrumiمیں ایک آئٹم نمبر کے لیے ودیا بالن کا انتخاب کیا جارہا ہے جس میں ودیا بالن روایتی ڈانس اندازMohiniattamکے جلوے دکھائیں گی۔ سنتوش سوان کی فلمUrumiواسکو ڈی گاما کو قتل کرنے والوں کے موضوع کا احاطہ کرے گی اور اسے15ویں صدی کے پس منظر میں عکس بند کیا جائیگا۔اس فلم میں پرتگالی شہزادی کا مرکزی کردار ممکنہ طور پر اداکارہ گیلینیا ڈی سوزا نبھائیں گی جبکہ ادا کارہ ودیا بالن ایک مہمان اداکارہ کی حیثیت سے صرف آئٹم نمبر میں جلوہ گر ہونگیں۔واضح رہے کہ ودیا بالن دو سال قبل اس بات کا اعلان کرچکی تھیں کہ انہیں آئٹم گانوں کا حصہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بشرطیکہ انہیں آئٹم نمبر کا گانا بھی پسند آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.