تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

الطاف حسین نے رمضان میں ہونیوالی تمام تقریبات منسوخ کردیں

جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تحت رمضان میں ہونیوالی تمام تقریبات منسوخ کرکے ان کے اخراجات سیلاب متاثرین کے ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیاہے۔ایم کیو ایم کے اعلامئے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ سمیت ملک بھر میں سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہ کاریوں پر سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیاہے اورکہاہے کہ ایم کیو ایم کے تحت ماہ رمضان المبارک میں افطار ڈنر کی تقریبات فوری طور پر منسوخ کردی گئیں ہیں۔الطاف حسین نے ان تمام تقریبات پر خرچ ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے ریلیف فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ایم کیوایم کے قائدنے سندھ سمیت ملک بھرمیں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت دیں کہ وہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں،تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرین کی ہرممکن مددکی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.