5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جیکو لین کینیڈی کے مصنو عی زیورات دس ہزار گنا زیادہ قیمت پر نیلا م
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…مشہورشخصیا ت کے زیر ِ استعما ل رہنے والی معمو لی اشیا ء بھی غیرمعمو لی اہمیت کی حامل ہو جا تی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ سابق امریکی خاتو نِ اوّل جیکو لین کینیڈی کے مصنو عی زیورات اصلی قیمت سے دس ہزار گنا زیادہ قیمت پر نیلا م ہو گئے ہیں ۔سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی کی اہلیہ جیکیو لین کینیڈ ی کے نقلی مو تیو ں کے ہاراور مصنوعی ہیرے کے با لو ں کے کلپ تقریباً اسّی ہزار ڈالر میں نیلا م ہو گئے ہیں جبکہ در حقیقت ان کی اصلی قیمت چند سو ڈالر سے زیا دہ نہیں ہے ۔