تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان میں سابق امریکی کمانڈرمیک کرسٹل یونیورسٹی معّلم مقرر

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سی ایم ڈی…افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے کمانڈر میک کرسٹل جنہیں گذشتہ ماہ قبل اعلیٰ قیادت کے خلاف غیر ذمہ دارنہ بیانات دینے پر افغانستان میں ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا ابYaleیونیورسٹی میں معّلم کے فرائض نبھاتے نظر آئیں گے۔ریٹائرڈ جنرلStanley McChrystalکا امریکہ کی صفِ اول کی یونیورسٹی Yaleکے جیکسن انسٹیٹیوٹ آف گلوبل افےئرز میں سینےئر استاد کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے۔میک کرسٹل Yaleیونیورسٹی کے شعبہِ بین الاقوامی تعلقات کے ماسٹرز کے طلباء کو گریجویٹ لیول سیمینارز میں گلوبلائزیشن سے جدید طرزِ قیادت میں بڑھنے والی پیچیدگیوں پر لیکچرز دیں گے۔یونیورسٹی سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق میک کرسٹل 2010کے Fallسمسٹر میں یونیورسٹی سے منسلک ہوگئے ہیں اور بین الاقوامی تعلقات میں ان کا تجربہ اس یونیورسٹی اور یہاں کے طلباء کے لیے بیحد قیمتی اثاثہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.