تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی سے کوئٹہ آنے والی پروازکا ٹائرلینڈنگ کے دوران پھٹ گیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کراچی سے کوئٹہ آنے والی پروازکا ٹائرلینڈنگ کے دوران پھٹ گیا جس سے طیارہ رن وے سے اتر گیا تاہم طیارے میں سوارتمام مسافر محفوظ رہے ۔ پی آئی اے زرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے352کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی جب یہ طیارہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا تو اس دوران جہازکا ایک ٹائرپھٹ گیا جس سے یہ طیارہ رن وے سے اتر گیا تاہم تھوڑا سا آگے جانے کے بعد طیارہ روک گیا،طیارہ میں سوار تمام سو مسافرمحفوظ رہے۔پی آئی اے حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس پرواز نے دوبارہ اسلام آباد جانا تھا تاہم ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پرواز کے اسلام آباد جانے میں تاخیر ہونے کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.