5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف تحریک التوا جمع کرا دی گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اپوزیشن ارکان نے ایل پی جی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔اپوزیشن ارکان کی جانب سے تحریک التوا جمع کرانے والوں میں مسز نثار تنویر، پرویز ملک، حنیف عباسی، نزہت صادق اور شیریں ارشد شامل ہیں۔ تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایل پی جی کی تقسیم کار کمپنیاں ، قیمتوں کو مانیٹر نہ کرنے کے طریقہ کار سے ناجائز فائدہ اٹھا کرنرخ بڑھا رہی ہیں، یاد رہے کہ ماہ رمضان کے آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی فی کلو قیمت 25 روپے بڑھا دی گئی تھی۔