5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیویارک کے مےئرنے بھی گراؤنڈ زیرو پر مسجد بنانے کی حمایت کردی
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…نیو یارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے گراؤنڈ زیرو کے نزدیک مسجد کی تعمیرکا منصوبہ شروع دن سے تنازعا ت اور مخالفت کا شکار ہے لیکن گذشتہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے اس کی حمایت نے اس منصوبے میں نئی جان ڈال دی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما کے بعد اب نیو یارک کے مےئر Michael Bloombergبھی مسجد بنانے کے فیصلے کی حمایت میں میدان میں کود پڑے ہیں۔بلومبرگ کے مطابق اگر مسجد مخالف عناصر مسجد کی تعمیر رکوانے جیسے عزائم میں کامیاب ہوگئے تو یہ امریکہ کے لیے ایک افسوسناک دن کہلائے گا۔بلومبرگ کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ وہ گراؤنڈ زیرو کے نزدیک مسجد بنانے کے فیصلے میں شامل دانشمندی پر بیان نہیں دے رہے ہیں بلکہ اس بات کومان رہے ہیں کہ اس زمین پر مسجد بنانا اُن لوگوں کا حق ہے۔ واضح رہے کہ منتخب سرکاری عہدیداروں میں سے بلومبرگ کا شمار اُن چند میں ہوتا ہے جنہوں نے مسجد بنانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے جبکہ انہوں نے باراک اوباما کو بھی مسجد کے منصوبے کی حمایت کرنے پر بیحد سراہا ہے۔