تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جدید ٹیکنالوجی کے ملنے تک سڑکوں سے ناکے ہٹانا ممکن نہیں،آئی جی اسلام آباد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آبادآئی جی پولیسسید کلیم امام نے کہا ہے کہ جب تک پولیس کو نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی نہیں مل جاتی اس وقت تک سڑکوں پر سکیورٹی ناکوں کو ہٹانا ممکن نہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے فوج، عدلیہ اور سیاست دانوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ پولیس کے عہدے داروں کو بھی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے گئے ہیں ، وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں نے دوسرے شہروں کا رخ کرکے وہاں حملے کئے، آئی جی نے بتایا کہ سیکٹر جی ایٹ مرکز میں مارے جانے والے دہشت گرد کے ساتھی ابھی تک شہر میں چھپے ہیں ، ان کی گرفتاری کیلئے پولیس کوششجاری ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.