5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی،سیاسی اداکار فوٹو سیشن کروارہے ہیں،صدر
جنگ نیوز -
اسلام آباد… صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آپ سیاسی اداکاروں پر یقین نہ کریں کچھ سیاسی اداکار اس موقع پر بھی فوٹو سیشن کروا رہے ہیں۔ عالمی اداروں کے نمائندوں سے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس سے بڑی آفت کبھی تاریخ میں نہیں آئی، اگر وسائل ہوتے تو مسائل سے بہتر طریقے سے نمٹا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس آفت کا مقابلہ کرکے ایک بہتر پاکستان بنائیں گے، لوگ عطیات دے رہے ہیں اور مزید دینے کیلئے تیار ہیں۔حکومت کو آئندہ نسلوں کیلئے بھی آج سے کام کرنا ہے، پہلے اہل وطن خود کام کریں گے پھر دنیا مدد کو آئے گی ، صدر زرداری نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان کی حکومت میں کچھ کمزوریاں بھی ہوں مگر وہ چاہیں گے کہ ہر حال میں لوگوں کی مدد کرتے رہیں۔