تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیکب آباد کا تین روز سے ملک بھرسے زمینی رابطہ منقطع

جنگ نیوز -
جیکب آباد…جیکب آباد کا ملک بھر سے تین روز سے رابطہ منقطع ہے۔شہر کے تمام پیٹرول پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا ہے,ادھر ٹھٹھہ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اسکولوں کوغیر معینہ مدت تک بند کردیاگیا ہے۔ جیکب آباد میں پانی کی سطح کم کرنے کیلئے کشمور کے قریب بائی پاس کو ایک اور جگہ سے کاٹدیاگیا ہے۔جیکب آباد میں جن دکانوں پر 200روپے فی لیٹر تک پیٹرول مل رہا تھا اب وہ بھی ختم ہوگیا ہے۔ جیکب آباد اور جعفرآباد میں سیلابی ریلے کے سبب سینکڑوں مال بردار ٹرک پھنس گئے ہیں۔سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے قبوسعید خان سمیت ڈیڑھ سو دیہات ہنگامی بنیادوں پر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ نقل مکانی کرنے والوں کو کراچی لے جانے کیلئے خصوصی ٹرین چلائی جا رہی ہے،جبکہ شہداد کوٹ شہر محفوظ بنانے کے لیے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند تعمیر کیا ہے۔ گذشتہ روز دادو مورو روڈ پر پڑنے والے 100 فٹ چوڑے شگاف سے اب بھی کئی اضلاع کا باہمی رابطہ منقطع ہے۔ جی او سی حیدر آباد میجر جنرل شوکت اقبال نے دریائے سندھ کے حساس ترین مڈ منگلی بند کا دورہ کیا۔ادھر حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں متاثرین کے کیمپ میں چار سالہ بچہ گیسٹرو سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.