تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فوج اور ایف سی کے جوان بلوچستان میں امدادی کاررائیوں میں مصروف

جنگ نیوز -
راولپنڈی …پاک فوج کی سدرن کمانڈ کے2500جوان اور ایف سی کے 1000سے زائد جوان بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں ایف سی اور پاک فوج کے ہزاروں نوجوان حصہ لے رہے ہیں ۔ پاک فوج کی سدرن کمانڈ کے زیر اہتمام پانچ ریلیف کیمپ ، ڈیرہ مراد جمالی ، سبی ،ڈھاڈر ، نولانک اور کوئٹہ میں چل رہے ہیں جن میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو رہائش ،کھانا پینا اور مفت علاج کی سہولتیں دی جارہی ہیں جبکہ پاک فوج کے پانچ ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں میں استعمال ہورہے ہیں۔پاک فوج کے مزید35ٹرک امدادی سامان لے کر کوئٹہ سے سبی پہنچ گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.