5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
متاثرین کیلئے میڈیکل کے اسٹوڈنٹس فیلڈ میں لارہے ہیں،آرمی چیف
جنگ نیوز -
جعفر آباد…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے متاثرین کے علاج کیلئے میڈیکل کالج کے فائنل ائر کے اسٹوڈنٹس کو بھی فیلڈ میں لارہے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج جو کچھ کرسکتی ہے وہ کررہی ہے ۔تاہم سیلاب اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ پوری قوم کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔چیف آف آرمی اسٹاف آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جعفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل جاوید ضیا بھی موجود تھے۔ بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ کور کمانڈرز کو میرا یہ پیغام ہے کہ سیلاب زدگان کی جتنی مدد کرسکتے ہیں کریں انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب زدگان کی مدد اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اپنے آرمی میڈیکل کالج کے فائنل ائر کے اسٹوڈنٹس کو بھی فیلڈ میں لارہے ہیں۔