تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

متاثرین6 ماہ کراچی اور حیدر آباد میں قیام کریں گے،وزیر اعلیٰ

جنگ نیوز -
خیرپور…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے بے گھر افراد کیلئے6 ماہ تک کراچی اور حیدرآباد میں قیام کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔سرکٹ ہاؤس خیرپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں چار مقامات پر ایک ہزار ایکڑ زمین متاثرین کی رہائش کیلئے مختص کی گئی ہے۔ جبکہ حیدرآباد میں گنجا ٹکر کے مقام پر متاثرین کو رہائش دی گئی ہے جہاں 6ماہ تک متاثرین کے قیام کا بندوبست ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے جیکب آباد شکارپور اور کندھ کوٹ کے علاقوں میں زیادہ نقصانات ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 10ارب روپیہ کا چیف منسٹر ریلیف فنڈ قائم کر دیا گیا ہے مخیر حضرات دل کھول کر ریلیف فنڈ میں رقوم جمع کرائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.