5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس دس ہزار چھ سو کی سطح عبور کرگیا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی مندی کے بعد منگل کو تیزی رہی اور انڈیکس دس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رجحان تمام دن جاری رہا۔ سرمایہ کار انرجی اور بینکنگ اسٹاک میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس141 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 678پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم چھ کروڑ38لاکھ شیئرز رہا۔سب سے زیادہ کام عارف حبیب سیکورٹیز میں ہواجس کی قیمت 73 پیسے اضافے کے ساتھ 26 روپے روپے 52 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 168 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 611 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں اور سرکاری مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا ہے تاہم آنے والے دنوں میں نو ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح پر مزاحمت دیکھی جاسکتی ہے۔