5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین : گانسو میں بارشوں اور سیلاب سے 36افراد ہلاک، 23لاپتہ
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین کے صوبے گانسو میں شدید بارشوں کا سلسلہ مسلسل جا ری ہے بارشوں کے نئے سلسلے میں36 افراد ہلاک جبکہ23 لا پتہ ہو گئے ہیں ۔ چین میں شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہو نے والے صوبے گانسو میں بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے اور مزید بارشوں سے ایک ہی دن میں36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ23 لا پتہ ہیں ۔ حکام نے مزید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ تاحال جا ری ہے ۔ 8 اگست کو صوبہ گانسو میں ہی شدید بارشوں کی وجہ سے بد ترین لینڈ سلائیڈنگ سے کی وجہ سے ایک ہزار254 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔