تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پیپلزپارٹی کی تنظیمیں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کام کریں،صدرزرداری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے ملک بھرمیں پیپلزپارٹی کی تنظیموں کو افطاراور عیدملن پارٹیاں منسوخ کرکے یہ رقم سیلاب زدگانکیلئے جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے پارٹی تنظیموں کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیلاب کی بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں سامنے آئی ہیں اس لئے متاثرین کی مدد کے لئے سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔پیپلزپارٹی کی تمام تنظیمیں افطار ڈنر اور عید ملن پارٹیوں کا اہتمام نہ کریں بلکہ سیلاب زدگان کے لئے فنڈز اکٹھا کرکے ان کی بحالی کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.