تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بند توڑنے پر رحیم یار خان،راجن پوراور ڈی جی خان میں 70مقدمات درج

جنگ نیوز -
رحیم یار خان… پنجاب کے 3 اضلاع میں دریائی و نہری بند توڑنے پر 70 افراد کے خلاف تین مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔پولیس زرائع کے مطابق بند توڑنے پر رحیم یار خان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔رحیم یار خان کے تھانہ کوٹ سبزل میں 36 افراد کے خلاف چک 203میں شگاف ڈالے کا الزام ہے۔ راجن پور کے تھانہ صدر میں چار افراد کے خلاف نہری بند توڑنے کے الزام کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں 30 افراد پرغیرقانونی طور پر بند توڑنے کا الزام ہے ۔ مقدمات کے اندراج کے باوجود کسی ضلع میں بند توڑنے کے الزام میں گرفتاری عمل میں نہیں آسکی پولیس زرائع کے مطابق دریائی و نہری بند توڑنے میں علاقے کے بااثر افراد ملوث ہیں کیونکہ بااثرسیاسی افراد نے اپنی زمینیں بچانے کیلئے غیرقانونی طورپر بند توڑے پولیس کے مطابق غیرقانونی طور پر بند توڑنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مقدمات محکمہ آبپاشی کے مقامی حکام کی مدعیت میں درج کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.