تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا:بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں ہزارہ ڈویژن اور مالاکنڈ ڈویژن میں آئندہ دو روز کے دوران بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چراٹ میں13 ملی میٹر ، سیدوشریف میں 65 ملی میٹر اور کاکول میں4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.