5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ابھیشک فلم کھیلیں ہم جی جان سے میں حریت پسند کا کردارکریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی …ابھیشک بچن فلم راون میں ولن کے منفرد کردار کو نبھا کر اپنے مداحوں کو تومتا ثر نہ کر سکے لہذٰا اب وہ اپنی آنے والی نئی فلم کھیلیں ہم جی جان سے میں حریت پسند کے کردار میں جلوہ گر ہو نگے۔ ابھیشک بچن اپنے بلا گ میں لکھتے ہیں کہ آج سے کئی سال قبل جب انھوں نے شو بز کی دنیا میں قدم رکھا تھا تو ان کی یہی خواہش تھی کہ وہ ایک حریت پسندکا کردار اداکریں اور اب اس فلم کے ذریعے ان کا یہ دیرینہ خواب پوار ہو نے والا ہے۔