تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اکثر خواتین شوہروں کے غصے سے بچنے کے لیے پرائس ٹیگ مٹادیتی ہیں

جنگ نیوز -
لندن …آپ کو یقینا اُس وقت ضرور حیرت کا سامنا ہوتا ہوگا جب آپ کی بیگم بازار سے نیا لباس خرید کر وہ قیمت بتاتی ہوں جو آپ نے اپنے سپنے میں بھی نہ سوچی ہو لیکن اپنی حیرت کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ آپ اس جھٹکے کا شکار ہونے والے واحد شوہر نہیں ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر10میں سے8بیویاں اپنے شوہروں کے غصے یا فضول خرچی کے الزام سے بچنے کے لیے پرائس ٹیگ مٹا دیتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیویوں کی بڑی تعداد اپنے مہنگے خریدے ہوئے ڈریسز کو انتہائی سستا قرار دیتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ 48فیصد خواتین کا کہنا ہے کہ ان کے اس عمل سے ان کے شریک ِ حیات کو ان کی خریداری کے بار میں پتا نہیں چلتا جس کے باعث وہ تفتیشی عمل سے بچ جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.