5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کاٹن جننگ فیکٹریز میں4لاکھ81ہزار 323گانٹھوں کے برابرپھٹی کی آمد
جنگ نیوز -
کراچی…اگست تک ملک بھر کی کاٹن جننگ فیکٹریز میں4لاکھ81ہزار 323کپاس کی بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی۔پاکستان کاٹن جننرز ایسوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق15اگست تک ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملز نے4لاکھ11ہزار923کپاس کی بیلز جننگ فیکٹریز سے خریدیں ،پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق15اگست تک ملک میں69ہزار340کپاس کی بیلز کا اسٹاک موجود ہے۔