5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بین الاقوامی برادری کی جانب سے35کروڑ ڈالر سے زائدامداد کے وعدے
جنگ نیوز -
کراچی…سیلاب کے متاثرہ علاقوں کیلئے بین الاقوامی برادری اور امدادی تنظیموں کی جانب سے35 کروڑ25 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں۔ وزارت اقتصادی امور کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ امریکا کی جانب سے سات کروڑ57 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب نے4 کروڑ40 لاکھ ڈالر کا امدادی سامان پاکستان بھجوایا ہے۔ برطانیہ اور اس کے اداروں کی جانب سے3 کروڑ23 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ اور اس کے دیگر اداروں نے2 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔ جس میں ناروے نے1 کروڑ60 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں، یورپی یونین نے2 کروڑ56 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔ ترکی نے ایک کروڑ10 لاکھ ڈالر کا امدادی سامان اور50 لاکھ ڈالر کی امداد براہ راست پاکستان حکومت کے حوالے کی ہے۔