تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عملاً کوئی اقدامات نہیں ہوئے،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرلیاقت بلوچ کا کہناہے کہ نوازشریف اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ملاقات بیرونی دباؤ کانتیجہ لگتی ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے عملاً کوئی اقدامات نہیں ہوئے۔یہ بات انھوں نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ نواز گیلانی ملاقات میں جو باتیں ہوئیں ان پر عمل درآمد کا نہ توکوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے نہ ہی تاحال کمیشن کے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ سول بیوروکریسی اور حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریاں زیادہ ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ متاثرہ علاقوں کے تمام ٹیکسز کی معافی کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی بل بھی معاف کر تے اور عالمی برادری سے اپیل کرتے کہ پاکستان کے قرضے معاف کئے جائیں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکا سیلاب زدگان کی امداد کے نام پر پاکستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.