تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب کی تباہی کے ذمہ دارجاگیرداراوروڈیرے ہیں،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سیلاب سے تباہی کے ذمہ دارجاگیرداراوروڈیرے ہیں جنہوں نے اپنی زمینیں بچانے کیلئے سیلاب کارخ غریب آبادیوں کی جانب موڑدیا۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے لیکن سندھ اوربلوچستان میں جاگیرداروں اوروڈیروں نے اپنی زمینیں اورجاگیریں سیلاب سے بچانے کیلئے سیلابی ریلے کا رخ غریبوں کی آبادیوں کی جانب موڑدیا،،جس کے باعث پورے کے پورے گاوٴں سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، متعدد افراد جاں بحق ہوئے ، لاکھوں خاندان اپنے گھرسے بے گھرکھلے آسمان تلے بھوک ، پیاس اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں بھی جاگیرداراور وڈیرے مصیبت زدہ خاندانوں کی مدد کرنے کے بجائے انہیں ان کے علاقوں سے بیدخل کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.