تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ادارے سرکاری فیس قومی خزانے میں جمع کرائیں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی ذیلی کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے سرکاری فیس کے نام پر ہونے والی وصولیوں کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین زاہد حامد کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران وزارت ریلوے، پورٹس و شپنگ، صنعت و پیداوار اور داخلہ امور کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کے طریقہ کار پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ آڈٹ حکام نے موقف اختیار کیا کہ کسی سرکاری ادارے کی طرف سے سرکاری فیس کو خزانے میں جمع نہ کرانا آئین کے آرٹیکل 78 کی خلاف ورزی ہے۔ ذیلی کمیٹی نے ریلوے میں ادویات کی خریداری میں 15 لاکھ روپے کی بے ضابطگی کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کی جائے اور ملوث لوگوں کی سزا تجویز کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.