تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جینیاتی خلیات کے ذریعے انسانی علاج کے پہلے تجربات کی اجازت

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکا میں جینیاتی خلیات کے ذریعے انسانی علاج کے لیے پہلے تجربات کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ کیلی فورنیا میں قائمBiotech Firm Geron جلد ہی ریڑھ کی ہڈی کے زخمی مریضوں کامعائنہ کیا جائے گا۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ جینیاتی خلیات کے رضار کار مریضوں پر استعمال سے ان کے جسم میں حرکت پیدا ہوگی۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے نیوروجیکل سرجن اور اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر رچرڈ فیسلر(Richard Fessler) کا کہنا ہے کہ اگر یہ طریقہ علاج کامیاب ہوا تواس سے طبی دنیا میں ایک انقلاب برپا ہوجائے گا ۔ Geronکمپنی 15سال کی مدت میں 100ملین پاؤنڈکی خطیر رقم اس علاج پر خرچ کرچکی ہے اور امید ہے کہ یہ تجربات چند ماہ میں شروع ہوجائیں گے۔کہاجاتا ہے کہ یہ تھراپی رعشہ اور فالج کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی۔ دوسری جانب ویٹی کن نے اس متنازعہ سنگِ میل کو ناقابل ِ قبول قرار دیا ہے جبکہ انسدادِ اسقاطِ حمل گروپوں نے ملک بھر میں اس کے خلاف مظاہرے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.