تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب کے باعث ملک میں ایندھن کے ذخائر محدود ہوگئے

جنگ نیوز -
کراچی…ملک میں37 دن کا ڈیزل،19 دن کا فرنس آئل،11 دن کا پٹرول جبکہ دفاعی ایندھن کے ذخائر49 دن کے لیے موجود ہیں۔وزارت تیل و گیس کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی مکمل بحالی نہ ہونے کی وجہ سے تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ فراہمی کم ہونے کی وجہ سے بعض علاقوں میں تیل ضرورت کے مطابق نہیں پہنچ پا رہا اور اس کے ذخائر کم استعمال ہو رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ پارکو ریفائنری سے پیداوار شروع ہونے کے بعد مظفر گڑھ، لیہ اور تونسہ میں تیل کی فراہمی بہتر ہوئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک میں تیل کے موجودہ اسٹاکس کے علاوہ دو جہاز آئندہ دو روز میں لنگر انداز ہو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.