5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب زدگان کیلئے بغیر اجازت کوئی بھی تنظیم چندہ اکٹھانہیں کر سکتی، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کے نام پر بغیر اجازت کوئی بھی تنظیم چندہ اکٹھانہیں کر سکتی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی تجاویز کی روشنی میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مربوط لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ہمیں نقد کی صورت میں امداد نہ بھی دے ۔ متاثرین کی مدد اور بحالی کا جو بھی میکنزم بنایا جائے۔ہمیں قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوہستان کے متاثرہ علاقوں میں آٹھ ہزار افراد ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں۔ میاں افتخار نے کہا کہ کوئی بھی تنظیم حکومتی اجازت کے بغیر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے چندہ جمع نہیں کرسکتی ۔