5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کئی علاقوں میں متاثرین تک امداد نہیں پہنچ رہی ،اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اقوام متحدہ کا کہنا ہے پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مشکلات کا سلسلہ جاری ہیں اور کئی علاقوں میں سیلاب زدگان تک فوری امداد ابھی تک نہیں پہنچ سکی۔اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے اداروں آئی او ایم اور یواین ایچ سی آر کے بیانات کے مطابق اس وقت پاکستان میں ٹینٹ اور شیلٹر گریڈ پلاسٹک شیٹس کی شدید قلت ہے۔ آئی او ایم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانچ لاکھ جبکہ سندھ میں دو لاکھ افراد بغیر چھت کے کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ یواین ایچ سی آر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی تعداد پچھلے ایک ہفتے میں دگنی ہو چکی ہے، جہاں سندھ سے نقل مکانی کرنے والے سبی اور نصیر آباد اور جعفر آباد سے نکلنے والے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔