5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور سے دو خود کش حملہ آور گرفتار کرلئے گئے
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور کے نواحی علاقے ورسک روڈ سے دو خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کر کے بارودی جیکٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ورسک روڈ پر گاؤں چلغزئی میں دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حملہ آوروں کے نام ثمین جان اور جنگریز بتائے گئے ہیں جن کی عمریں بیس سے چوبیس کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔ گرفتار کئے گئے حملہ آوروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔