تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب زدگان کیلئے حکومت کے تمام وسائل حاضر ہیں، شہبازشریف

جنگ نیوز -
مظفرگڑھ…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کے سیلاب زدگان کے لیے حکومت کے تمام وسائل حاضر ہیں اورمتاثرین کی گھروں میں واپسی تک ان کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی ۔وہ مظفر گڑھ ، صادق آباد رحیم یارخاں کے دورے پر میڈیا، متاثرین اورایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ کا کہناتھا کہ سیلاب کے بعد قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو کرینگے اور جہاں سیلاب نے تباہی پھیلائی ہے وہاں نئی بستیاں آباد کرینگے، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے بہترین فارمولاپیش کیا ہے، حکومت سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کو کھاد ،بیج اورزرعی آلات فراہم کریگی ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت سے پنجاب کو نقد امداد ملی ہے نہ خط کا جواب موصول ہوا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گراں فروشی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.