5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب زدگان کیلئے دنیا بھر سے امداد آنا شروع ہوگئی ہے، رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہحکومت پر اعتماد کے فقدان کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیلاب زدگان کیلئے دنیا بھر سے امداد آنا شروع ہوگئی ہے، جبکہ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کیلئے غیر جانبدار اتھارٹی کا قیام نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کے آئندہ اجلاس کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔ اسلام آباد میں متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ حکومت پر اعتماد کے فقدان کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ دنیا بھر سے پاکستان کیلئے امداد آ رہی ہے۔ صدر اور وزیر اعظم کی اولین ترجیح اس وقت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی ہے۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وہ اگلے ایک دو دنوں تک سیلاب زدگان کیلئے آنے والی امداد پر ایک تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔