تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سعودی عرب میں سیلاب زدگان کیلئے7کروڑریال سے زائد کے عطیات جمع

جنگ نیوز -
ریاض…خادم الحرمین شریفین کی ہدایت پر سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ٹیلی تھون مہم کا آغاز، مہم کے آغاز کے ابتدائی پانچ گھنٹوں کے دوران77449139ریال کا عطیہ جمع ہوگیا۔پاکستان میں سیلا ب سے متاثرہ علاقوں کی آبادکاری کے لئے جہاں دنیابھر سے امدادی کاروائی جاری ہے وہیں سعودی عرب کے فرماں روا ،خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی ہدایت پر گزشتہ رات نماز تراویح کے بعد ملک بھر میں ٹیلی تھون مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مہم کا آغاز خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ کی جانب سے20ملین ریال کے عطیہ سے ہوا، اس کے بعد ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبد العزیز نے10ملین ریال اور نائب وزیر اعظم و زیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبد العزیز نے5ملین ریال عطیہ دیا ، مہم کے آغاز کے ابتدائی پانچ گھنٹوں کے دوران77449139ریال کا عطیہ جمع ہوگیا خادم الحرمین شریفین نے تاجر اور عام شہریوں ،مخیر حضرات کی سہولت کے لئے نیشنل بینک میں خصوصی فنڈ اکاؤنٹ بھی کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ مہم سعودی دارلحکومت ریاض،جدہ،مدینہ منورہ،مکہ مکرمہ ،تبوک اور دیگر شہروں میں بھی جاری ہے۔ٹیلی تھون مہم کے دوران غذائی اشیا،ادویات ،کمبل،کپڑے ،بچوں کے لئے خشک دودھ،کھجوریں بڑی تعداد میں مختص کئے گئے فٹبال اسٹیڈیم کے مراکز میں جمع کروا رہے ہیں۔ ادھر اسلامی ممالک کے تنظیم او آئی سی نے پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر18 اگست کو رکن ممالک کے مستقل نمائندو ں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں سعودی عرب ،ایران،شام،لیبیا اور دیگر ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.