تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب متاثرین کیلئے18 کروڑ سے زائد کی امداد پہنچ گئی،اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
جینیوا…پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے اقوام متحدہ کی اپیل پراب تک18 کروڑ20 لاکھ ڈالرکی امداد پہنچ گئی ہے۔جنیوا میں انسانی امور سے متعلق کمیٹی کی ترجمان نے بتایا کہ یہ امداد سیلاب سے متاثرہ40 فیصد افراد کے لیے کافی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں متاثرین کے لیے مزید30 کروڑ ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے مجموعی طور پر عالمی برادری سے40 کروڑ60 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.