5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب کے باعث سندھ کے علاقوں میں باسمتی چاول کی فصل متاثر
جنگ نیوز -
کراچی…ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث سندھ کے علاقوں میں باسمتی چاول کی فصل متاثر ہوئی ہے جس سے رواں مالی سال اس کی برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے۔ رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک جہانگیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں باسمتی کے علاوہ چاول کی دوسری اقسام کاشت کی جاتی ہیں اور پنجاب کے مقابلے میں سندھ کافی متاثر ہوا ہے جس سے نان باسمتی چاول کی فصل میں کمی متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال47 لاکھ ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا جس میں نان باسمتی کا حجم تقریباً36 لاکھ ٹن تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کے باعث سندھ میں اب تک کے اندازے کے مطابق نان باسمتی چاول کی تقریباً10 سے15 فیصد فصل متاثر ہوئی ہے۔