تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عراق میں اتحادی حکومت کی تشکیل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گئی

جنگ نیوز -
بغداد ... عراق میں اتحادی حکومت کی تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی جب العراقیہ کے رہنما ایاد علاوی نے وزیر اعظم نوری المالکی کے ساتھ متحدہ حکومت سازی کے لئے جاری مذاکرات کا سلسلہ روک دیا ہے۔ متحدہ حکومت سازی کے لئے جاری کوششوں میں یہ نیا تعطل اس وقت سامنے آیا جب نوری المالکی نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں العراقیہ کو سنی فرقے کی نمائندگی کرنے والا ایک سیاسی اتحاد قرار دیا۔ اس بیان کے بعد ایاد علاوی نے احتجاج کے طور پر مذاکرات کا سلسلہ روکتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ المالکی اپنے اس بیان پر ٹیلی وژن پر ہی معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی جماعت فرقوں سے مبرا ہے اور اس میں تمام فرقوں سے وابستہ لوگوں کو نمائندگی حاصل ہے۔عراق میں پانچ ماہ قبل مارچ کے مہینے میں پارلیمانی انتخابات منعقد کئے گئے تھے تاہم ان انتخابات میں کوئی بھی پارٹی اکیلے ہی حکومت سازی کے لئے قطعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ کل 325 نشستوں پر مشتمل پارلیمانی ایوان کے لئے العراقیہ پارٹی نے 91 جبکہ نوری المالکی کی سیاسی جماعت نے 89 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.