تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے نمٹنے کیلئے امداد میں سرد مہری کا مظاہرہ نہیں کیا،یورپی یونین

جنگ نیوز -
برسلز ... یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدترین سیلاب سے نمٹنے کیلئے امداد کے معاملے میں سرد مہری کا مظاہرہ نہیں کیاگیا۔ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی تنقید درست نہیں۔یورپین کمیشن کے صدر جوز مینوئل بیروسو نے صدر سرکوزی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سیلاب پر سب سے پہلا ردعمل یورپی یونین کا ہی تھا۔ جس نے تیس جولائی کو چار کروڑ یورو مالیت کی امداد فراہم کی۔ اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کیا کہ یہ رقم سیلاب زدگان پر فوری خرچ ہو۔ سرکوزی نے اتوار کو بیروسو کے نام ایک خط میں کہا تھا کہ یورپی یونین نے پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اب تک جو کیا وہ ناکافی ہے۔ اسے مزید امداد اور اپنے بھرپور عزم کا اظہار کرنا چاہیے۔تاہم یورپین کمیشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان پر کام شروع کردیاگیا ہے۔ پاکستان کو رواں ماہ کے آخر تک مزید امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یورپی یونین تخمینہ لگارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.