تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر زرداری چار ملکی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئے

جنگ نیوز -
سوچی ... صدر آصف علی زرداری چار ملکی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئے۔روسی صدر دیمتری میدیوف سے ملاقات کریں گے۔صدرصدر آصف علی زرداری کا روس کے شہر سوچی پہنچنے پر سوچی کے میئر اور روس میں تعینات پاکستانی سفیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔صدر زرداری اپنے دورے میں چارملکی سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں روسی صدر دیمتری میدیوف ،افغان صدر حامد کرزئی اور تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف شرکت کریں گے۔چاروں صدور کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اورمنشیات کی اسمگلنگ سمیت دیگرامورزیر غورآئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.