تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سعودی شاہی امداد کی رقم چار سو ملین ریال سے تجاوز کرگئی

جنگ نیوز -
جدہ ... سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی شاہی امداد کی رقم چار سو ملین ریال سے تجاوز کرچکی ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق آج صبح سحری کے وقت تک سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں نے ایک سو دو ملین ریال سے زیادہ چندہ جمع کیا تھا، اسکے علاوہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی شہریوں کی طرف سے تین سو ملین سعودی ریال پاکستانی حکومت اور عوام کو عطیہ دیں، اس طرح سعودی چندہ اور عطیہ کی رقم چار سو دو ملین سعودی ریال سے تجاوز کرگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.