5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان رینجرز سندھ کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاروائیاں جاری
جنگ نیوز -
کراچی ... پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،،جس کے نتیجے میں اب تک 91 ہزار 500 افراد کو ریلیف کیمپس تک منتقل کیا جاچکا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری ہے،،اور رینجرز نے کندھکوٹ،کشمور،لاڑکانہ،جیکب آباد،خیر پور،داؤو ،حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں کچے کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 91 ہزار 500 مقامی لوگوں کا بحاظت انخلا کرکے ریلیف کیمپس میں منتقل کردیا گیا ہے،،اس کے علاوہ ان علاقوں میں رینجرز کے میڈیکل کیمپس بھی متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔