5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بدترین گرمی،ماسکو میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزارسے زائد ہوگئی
جنگ نیوز -
بدترین گرمی،ماسکو میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزارسے زائد ہوگئی
ماسکو… روس میں تاریخ کی بدترین گرمی سے صرف دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق روسی ماہرین کاکہنا کہ قیامت خیز گرمی کے باعث ماسکو میں جولائی کے مہینے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے جبکہ رواں ماہ میں بھی بڑی تعداد میں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ماسکو میں گزشتہ ماہ درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاتھا ۔ گرمی کی شدید لہر کے باعث ماسکو کے مضافاتی جنگل میں لگنے والی آگ سے54 افراد ہلاک ہوئے اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گزشتہ برس جولائی کی نسبت اس مرتبہ تقریبا 5 ہزار8سوچالیس ہلاکتیں زائد ہوئی ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی تھی جو گرمی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے ۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق جنگلات کی آگ سے ایک سو چونتیس گاؤں متاثر اور دو ہزار گھر تباہ ہو گئے ۔