5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بیت اللحم: مسیحی آبادی بھی مسلمانوں کیساتھ روزے رکھ رہی ہے
جنگ نیوز -
بیت اللحم: مسیحی آبادی بھی مسلمانوں کیساتھ روزے رکھ رہی ہے
مقبوضہ بیت المقدس…مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے جائے پیدائش بیت اللحم میں مسیحی آبادی بھی مسلمانوں کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھ رہی ہے۔ فلسطین سینٹر فار ریسرچ اینڈکلچرل ڈائیلاگ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق علاقے میں آباد نو ے فیصد عیسائیوں کی دوستیاں مسلمانوں سے ہیں۔اوروہ بین المذاہب یک جہتی کی دیرینہ روایت کوبرقراررکھتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھ رہے ہیں۔ ستر فیصد عیسائی آبادی کی رائے میں فلسطینی انتظامیہ مسیحی ورثے کااحترام کرتی ہے۔ اٹھتر فی صد کا کہنا تھا کہ بیت اللحم سے عیسائیوں کی منتقلی کی وجہ سے اسرائیل کی جانب سے علاقے میں آٓمد و رفت پر پابندیا ں ہیں۔